سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔
مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایس بی سی اے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت 10 نومبر کو واضح حکم دے چکی۔ عدالت کے واضح حکم کے باوجود فیصلے پرعمل نہیں ہوا۔ بتایا گیا 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک پورشن خالی نہیں کیے۔ ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرے۔
عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں۔ اگرضرورت ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔