ملک کے مختلف شہروں میں دھند ہے جس کے باعث صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹروے کو مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ ایم فائیو شیرشاہ انٹرچینج سے رکن پور تک موٹروے بند ہے۔
اسی طرح ایم ون پشاور ٹول پلازا سے صوابی انٹرچینج تک دھند کے باعث موٹروے بند ہے۔ ایم فور شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بھی موٹروے بند ہے۔
علاوہ ازیں سوات ایکسپریس وے بھی حدنگاہ صفر ہونے پر بند کردی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔