جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے شیخ رشید سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے شیخ رشید کے مرحوم بھائی کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 نومبر کو شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق احمد انتقال کر گئے تھے۔