معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر زیرگردش اپنی دوسری شادی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بےبنیاد قرار دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں تصویر منسلک کی جس میں ان کی دوسری شادی سے متعلق خبر درج تھی۔
Be aware of the false information! Some channels are spreading fake news on social media about my second marriage which has nothing to do with reality. May Allah guide them.#tariqjamil pic.twitter.com/OiPB17Wyqd
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) September 27, 2021
طارق جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز، ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا حقیقت سے بالکل کوئی تعلق نہیں ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے آگاہ رہیں۔
طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ جھوٹ پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔