موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے دینے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کا موسم سرما سے متعلق خصوصی اجلاس 17 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں اگلے سال 3 جنوری سے چھٹیاں دینے کا فصلہ کیا گیا۔

جاری بیان کے مطابق زیادہ سردی اور دھند والے علاقوں میں فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ طلباء کی زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کرانے کیلئے موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ بچے انفیکشن کا جلدی شکار ہوتے ہیں، لاکھوں بچوں کی ابھی تک ویکسی نیشن نہیں ہوئی۔

اس موقع پر اسد عمر نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی فوری ویکسی نیشن کروائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 15 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی، جب کہ صوبے کے دیگر 17 اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری تک ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں