پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے جینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہے، پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم کرنے کی پراگرس لی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے فیصلے کی روح سے اس نااہل اور نالائق ٹولے کی جعلی حکومت نے عوام کا جینا مشکل کیا ہے، ن لیگ دوسری جماعتوں سے مل کر پنڈی اور سرگودھا ڈویژن میں احتجاج کررہے ہیں، جمعے کو بعد نماز جمعہ پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے، قوم کو ان حکمرانوں سے نجات دلائیں گے، اس ملک نے معیشت کو تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بھی اینٹ سے اینٹ بجائیں گے، اس کو اپنی اوقات میں رہ کر بات کرنی چاہیے، آج یہ بھی طے کریں گے کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کے احتجاج میں دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو بھی شامل کریں گے، ہم تاجروں، نابینہ افراد اور لبیک کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔