منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے شہباز شریف ودیگر ملزمان کی ضمانت میں 28فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز الاحسن اعوان نے شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور دیگرملزمان کخلا ف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

شہباز شریف کے وکلا ءنے چالان کی کاپیاں مدہم ہونے کی درخواست دی، وکلا ءکا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو چالان کی کاپیاں فراہم کیں وہ پڑھی نہیں جاسکتیں، بینک حکام کے 164 بیانات کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کو چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ایف آئی اے کےپراسیکیوٹرنے کہا کہ ایک مرتبہ تسلی سے بتا دیں کہ کون کون سی کاپیاں صاف نہیں، یہ ایک ایک کر کے اعتراضات اٹھائیں گے۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو 28 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں