منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

صوبائی دارالحکومت لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل نے شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔ 

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کو 18 فروری کو طلب کیا گیا ہے جس میں ان پر منی لانڈرنگ کے جرم میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں