منی بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

منی بجٹ کی منظوری سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ اجلاس سے قبل اپنے اتحادیوں سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو فنانس بل پر بریفنگ دی جائے گی ۔

اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) ، مسلم لیگ (ق) ، جی ڈی اے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے ، اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس میں فنانس بل پر بریفنگ دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں