حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے منی بجٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔
ایم کیو ایم نے منی بجٹ پر 11 نکاتی تجاویز قومی اسمبلی میں جمع اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھجوادی ہیں۔
متحدہ قیادت نے کاٹیج انڈسٹری پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی اور سولر پینل پر لگایا گیا ٹیکس واپس لینے کی تجویز دی ہے۔
ایم کیو ایم نے 11 نکاتی تجاویز میں کہا کہ اسپتالوں کی مشینری، آلات، جان بچانے والی اشیاء پر سبسڈی کے بجائے 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیاجائے۔
تجاویز میں کہا گیا کہ مقامی سطح پر تیارکردہ روزمرہ کی اشیاء کے لیے استعمال مشینری سے اور چھوٹی گاڑیوں پر لگایا ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔
ایم کیو ایم نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ ہزار سی سی کی گاڑیوں سے اب ٹیکس 850 سی سی گاڑیوں پر لگانا شروع کردیا گیا ہے۔
حکومتی اتحادی جماعت نے تجاویز میں کہا کہ ہر قسم کے موبائل فون پر عائد ٹیکس ختم کیا جائے جبکہ بیکری آئٹم، سلائی مشین، روزمرہ بنیادی ضروریات کی چیزوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔