ملک کے بیشتر شہروں میں آج مطلع جزوی ابرآلود اورموسم سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورجزوی ابر آلود رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔
اسکے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ زیارت ، کوئٹہ ، چمن ، دالبندین، نوکنڈی،چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید سرد رہے گا تاہم بالاکوٹ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،کوہستان، سوات اورکرم کے اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔
سندھ کی بات کی جائے آج سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھا ئی رہے گی۔
تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی15، اسکردومنفی11، کالام منفی10، گوپس، استورمنفی09 اور گلگت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی اہے۔
اسکے علاوہ ہنزہ، بگروٹ، پلوامہ، بارہ مولہ منفی05 ،دروش، پاراچنار،راولاکوٹ، اننت ناگ، شوپیاں منفی04، سری نگر،چترال،دیر منفی 03، ژوب ،کوئٹہ،مالم جبہ منفی02،میرکھانی،بونجی ات گڑھی دوپٹہ منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔