ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی ہے۔ انہیں ہاؤس جاب جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں فراہم کی گئی ہے۔

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے جب ڈاکٹر سارا گل نے ملاقات کی تو انہیں ہاؤس جاب کا آرڈر دیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پی پی پی کی حکومت خواجہ سراؤں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم خواجہ سراؤں کو ہر شعبے میں عزت و احترام دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سارا گل کو گزشتہ ماہ ایم بی ایس ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ  پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں