آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج پرعزم ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار، پولیس، بہادر قبائلیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔