ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے فی تولہ قدر 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 995 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر بڑھ کر 1784 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔