سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر وزراء کو کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران کل پارٹی کے سینیئر وزرا سے مشاورت کرینگے جبکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹئ کی جانب سے خط میں دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا جاے گا جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر بھی بات ہوگی۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چوہدری و دیگر شریک ہوں گے۔