ملزم ظاہر جعفر کی والدین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

ہائیکورٹ ملزم ظاہرجعفر کی والدین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

دوران سماعت وکیل شاہ خاور نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت نور مقدم کیس کا ٹرائل سپیشل کورٹ میں ہونا چاہئے جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آرڈیننس کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔ لگتا ہے آپ ٹرائل میں تاخیر کرنا چاہتے ہیں ۔

شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرا قطعاً مقصد کیس کو تاخیر کا شکار کرنا نہیں ہے، ہم نے کیس میں غیر ضروری گواہوں کو شامل نہیں کیا۔ملزم ظاہر جعفر واقعے کے روز اپنے والدین سے مسلسل رابطے میں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین ملزم سے رابطے میں تھے۔ جرم سے ان کا تعلق ہے، انتہائی بہیمانہ قتل تھا، اس میں ضمانت نہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں