ملتان میں انوکھی شادی، 6بہنیں 6بھائیوں کے ساتھ رخصت

ملتان میں 6 بہنوں نے ایک ساتھ 6 بھائیوں سے پسند کی شادی رچالی، یہ منفرد شادی والدین نے بچوں کے اصرار پر خوب دھوم دھام سے کی۔

آنکھوں میں سپنے، چہرے پر مسکان سجائے محمد لطیف کی 6 بیٹیاں ایک ہی گھر رخصت ہوگئیں، ملتان کی 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں سے پسند کی شادی کرلی، والدین نے بچوں کے اصرار پر شادی کی اجتماعی تقریب بھی دھوم دھام سے سجائی۔

دلہن انعم کا کہنا ہے کہ ہم 6 بہنیں ہیں، ہماری شادی ایک ساتھ ہورہی ہے اور ہم خوش ہیں۔

دولہا شکیل نے خوشی کے اس موقع پر کہا کہ ایک جوائنٹ فیملی بن رہی ہے جبکہ ساجد کا کہنا ہے کہ سب بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔ دولہا شفیق مستقبل میں بھائیوں میں اتفاق کیلئے دعا گو ہیں۔

شادی کے اس پُرمسرت موقع پر ظہور بخش اپنے 6 بیٹوں کی ایک ساتھ شادی دیکھ کر بیحد خوش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ شادی کی اجتماعی تقریب کرتے ہیں، اس بار بھی بڑوں کے فیصلے پر قائم ہیں، غیر ضروری اخراجات سے بھی بچ جاتے ہیں۔

عزیز و اقارب نے نئی زندگی کے آغاز پر جوڑوں کو اپنی دعاؤں میں بڑی دھوم دھام سے رخصت کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں