معیشیت میں انقلاب کے لئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا، اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشیت میں انقلاب کے لئے نوجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی  کامیاب جوان کے تحت چلنے والے پروگرام سکل فار آل کے گریجویٹس سے ملاقات ہوئی جس میں میں سی ای او نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن سید جاویدحسن اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

ملاقات میں  وفاقی وزیر اسد عمر نے “ہنر سب کے لیے پروگرام” کے تحت مختلف شعبوں میں ہنر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سے ان کے  تجربات  پر تفصیلی بات چیت کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو تکنکی مہارت دی جارہی ہے۔ پہلا بیج اپنی مدت مکمل کر چکا ہے ، دوسرا بیج جاری ہے جبکہ تیسرا بیج چند ماہ کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا ۔

اسد عمر  کا کہناتھا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی کو معیاری تربیت اور ہنر مندوں کو معاشی طور پر منسلک کیا جائے تو وہ قومی معیشت کو نمایاں طور پر فروغ دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر  کا مزید کہناتھا کہ کارکنوں کی ناکافی مہارت اور تعلیم اکثر گھریلو سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک میں تبدیلی لانا ہے تو نواجوان نسل کو ہنر مند بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں