پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ درآمدات آسمان کو چھو رہے ہیں۔ جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 29.9 بلین ڈالر رہیں۔
کسی بھی معاشی اشارے میں بہتری نہیں۔ 3 سال میں ملک اور معیشت کا جتنا برا حال ہوا، 74 سال میں نہیں ہوا۔ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کو گندم، چینی اور دیگر چیزیں بھی درآمد کرنی پڑ رہی۔ تبدیلی اور نیا پاکستان کے نام ملک و معیشت کا دیوالیہ قبول نہیں ہے۔ 2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 22, 2021
انہوں نے کہا کہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.91 بلین ڈالر بڑھا ہے جبکہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کسی بھی معاشی اشارے میں بہتری نہیں، 3 سال میں ملک اور معیشت کا جتنا برا حال ہوا، 74 سال میں نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کو گندم، چینی اور دیگر چیزیں بھی درآمد کرنی پڑ رہی ہیں، تبدیلی اور نیا پاکستان کے نام ملک و معیشت کا دیوالیہ قبول نہیں ہے۔