وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں.
آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا
پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری-نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں، آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 8, 2021