پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔
پی ایس پی اعلامیے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔