وزیراعظم عمران خان کی ناراضگی مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفی کی وجہ بنی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دی وہ نامکمل تھیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا جب کہ مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا۔
بعد ازاں 2 روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر اظہار ناراضگی کیا اور وزیراعظم آفس کی جانب سے آج شہزاد اکبرسے استعفی دینے کا کہا گیا۔