مشترکہ مفادات پر تعلقات میں توسیع کیلئے پر امید ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ مفادات پر مبنی کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پرامید ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیک ریپبلک کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ جمہوریہ چیک کے سفیر نے افغان صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

چیک ریپبلک کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں