مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ لیگی قیادت نے اپنی 3 نکاتی ترجیحات طے کرلیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے کہ حکومت نئے انتخابات کا قبل ازوقت انتخاب کا اعلان کرے ۔دوسرے نمبر پر ترجیح ہے کہ عمران خان از خود استعفی دیکر اقتدار کسی اور کے حوالے کردے ۔ تیسری ترجیح یہ ہے کہ حکومت مدت پوری کرے تاکہ ملکی صورتحال کی تمام ذمہ داری اس کے سر پر ہو۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‎عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں سیاسی جماعتوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ ملک اس وقت شدید مہنگائی سمیت دیگر مسائل گھرا ہوا ہے ۔ عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں کون حکومت سنبھالے گا؟

مسلم لیگ ن کے مطابق مہنگائی ،لاقانونیت،مالی و سیاسی بحران میں باقی ڈیڑھ سالہ حکومت کی بدنامی کا ڈول کون اپنے گلے ڈالے گا؟اس لیے اسی حکومت کو رہنے دیں تاکہ پی ٹی آئی یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں وقت نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں