لاہور: مسلم لیگ ن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوں۔ ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔ عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا لیکن صرف تکلیف درتکلیف کا سلسلہ جاری ہے۔ نااہل اور کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے اور غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے۔