مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

قوم کو بیداری کا سبق دینے والے شاعر مشرق علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔

لاہور میں مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور مزار کی اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں