وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مری میں پھنسے افراد کو سرکاری ریسٹ ہاؤسز، ہوٹلز میں پہنچا دیا گیا ہے جب کہ ادویات، خوراک، گرم کپڑوں سمیت ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ پولیس کے مطابق کل رات تک مری میں 33 ہزار745 گاڑیاں موجود تھیں جن میں سے 33ہزار 373 گاڑیوں کا انخلا ہو چکا جب کہ ایکسپریس وے مکمل طور پرکلیئر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرانا جی ٹی روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے، راولپنڈی ڈویژن کی تمام انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔