مری میں سیاحوں کی اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں، مریم نواز

مریم نواز نے مری میں  سیاحوں کی اموات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا۔ کہا۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  مری میں پھنسے افراد کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلاکر رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومین،ان کے لواحقین اور پاکستان پر رحم فرمائے .

ان  کا کہنا ہے کہ  یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئیں۔ حکومتوں کا کام سیاح گننا نہیں ان کیلئے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہبازشریف کی خدمت کا مذاق اڑانےوالے گرتی حکومت بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں