مریم نواز کی فیملی فوٹو کے سوشل میڈیا پر چرچے

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب سے اپنی فیملی فوٹو شیئر کردی۔

مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی فیملی فوٹو میں مریم نواز سمیت، جنید صفدر، عائشہ سیف، مہرالنسا صفدر، ماہ نور صفدر اور ان کے شوہر موجود ہیں۔

مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فوٹوگرافر سارہ ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری تقریب میں آپ کی محنت دیکھ رہی تھی کہ آپ کیسے ہمارے خوشی کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں مصروف تھیں۔

انہوں نے عرفان احسن کی جانب سے لی گئی دولہا دلہن کی تصویر بھی شیئر کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

یہی نہیں بلکہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے ولیمے کی تقریب کیلئے جاتی امرا کو سجانے والی ٹیم کی بھی کھل کر تعریف کی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 17 تاریخ کو جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمے کی پُروقار تقریب کا انعقاد جاتی امرا میں کیا گیا تھا جس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز، اور دیگر لیگی کارکنان نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں