کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم جزوی طور پر آبرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔
دوسری جانب، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ شہروں میں گیارہویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آلودگی کی موجودہ شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی ميں 26 سے 27 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے، جس کے بعد 28 دسمبر سے سردی کی شدت ميں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہوائیں بارشیں برسانے کا باعث بنیں گی.