محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی، کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے مزید سرد موسم کی پیش گوئی کردی۔ میٹ آفس کے مطابق 16 سے 19 دسمبر تک سردی مزید بڑھے گی۔

آج منگل 13 دسمبر کی صبح کراچی کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری جانے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق ان چار دونوں کے درمیان ٹھنڈ بڑھنے سے درجہ حرارت گرے گا، جب کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں