محکمہ صحت سندھ نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز میں جا کر طلبہ کی ویکسینیشن کرے گا۔
واضع رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 30 اگست سے اسکول کھولنے کا کہا گیا ہے۔