ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

طاہر شمسی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کو برین ہیمرج کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گزشتہ جمعرات سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا تھا اور انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کیے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین بھی لکھے۔

کووڈ کی پہلی لہر کے دوران وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا خیال بھی ڈاکٹر طاہر شمسی کو ہی پہلی بار آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں