مارچ تک گیس مسائل، صنعتوں کو فراہمی منقطع نہیں ہوگی، رزاق داؤد

وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں جلد استحکام آجائے گا، مالی مسائل کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کیلئے رجوع کرنا پڑ رہا ہے، اگلے سال مارچ تک گیس کے حوالے سے مسائل موجود رہیں گے، جو صنعتیں بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس استعمال کررہی ہیں انہیں گیس کی فراہمی منقطع نہیں ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔کراچی پریس کلب آمد پر کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری رضوان اور دیگر عہدیداروں نے وفاقی مشیر تجارت کا استقبال کیا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ فی الوقت برآمدات میں تیس فیصد کا اضافہ بہت اہم ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات گذشتہ چار ماہ میں 35؍ فیصد کا اضافہ ہوچکا ، رواں مالی سال مجموعی برآمدات کا ہدف 38 ارب 70؍ کروڑ ڈالر حاصل کرلیں گے۔ ہم برآمدات میں ہدف کے اعتبار سے درست سمت پر جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں