لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی باگ ڈور سنبھال لی

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے کی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات تھے اور اب ان کی جگہ سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں