لیجنڈری آرٹسٹ عمر شریف کا وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام

پاکستان کے لیجنڈری آرٹسٹ عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان اپنے علاج کے حوالے سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مدد سے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم سے ان کی مالی مدد کے لئے اپیل کی ہے۔


عمر شریف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکہ میں ممکن سے جس کے لئے مجھے وسائل درکار ہیں‘۔

عمر شریف نے مزید کہا ہے کہ علاج کے لئے درکار وسائل کے لئے میں وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ میری مدد ریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کینسر کی بیماری مین مبتلا ہیں اور جس کا بہتر ٹریٹمنٹ امریکہ میں ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں