لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم نہیں جانے دیں گے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں جانے دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل رہے ہیں اور بچے بھی ان کے ساتھ ہیں، لوگ سیلفیاں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد ریسٹ ہاؤسز میں مفت میں رہ سکتے ہیں، لوگ مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید لوگ مری جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ  علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً  200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تیار ہیں مگر موسم ایسا ہے اس میں ہیلی کاپٹرکا رسک نہیں لیا جاسکتا، شام 7 سے 8 بجے تک راستے کھل جائیں گے۔

شیخ رشید نے مری میں 19 سے 20 افراد کی اموات کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں