لندن کے اوتھ کمشنر نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی تصدیق کردی

لندن میں سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کرنے والے وکیل اوتھ کمشنر اور نوٹری پبلک نے ایک بار پھر تصدیق کی ہے کہ حلف نامے پر دستخط کے وقت رانا شمیم اکیلے تھے اور انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔

لندن کے اوتھ کمشنر کا کہنا تھاکہ یہ سچی اور اصلی دستاویز ہے جو مؤثر طریقے سے مجھے دیا گیا تھا، جس شخص نے مجھ سے بنایا، اس نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دکھایا تھا اور یہ آزادنہ طورپر بنایا گیا تھا۔

 ان کا کہنا تھاکہ حلف نامے کی تصدیق کیلئے کہیں بھی پیش ہونے کو تیار ہوں۔

 اوتھ کمشنر کا کہنا تھاکہ رانا شمیم نے جب حلف نامہ دیا تو وہ کمرے میں اکیلے تھے۔

انہوں نے جسٹس (ر) رانا شمیم کے حلف نامے کی اشاعت کے بعد نجی اخبار دی نیوز کے ساتھ اپنے دو انٹرویوز کے علاوہ کسی بھی سرکاری بیان یا کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دینے کی سختی سے تردید بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق چیف جج رانا شمیم نے اپنا حلف نامہ نوازشریف کے سامنے نوٹرائز کرایا، ثابت ہوگیا کہ شریف فیملی سیسیلین مافیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں