لاہور کے جناح ہسپتال میں ادویات کی قلت کا معاملہ، کسے قصور وار ٹھہرا دیا گیا؟ جانئے

لاہور کے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں دواؤں کی قلت کا ذمہ دار میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو قرار دے دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایم ایس جناح ہسپتال کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ اسسٹنٹ میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ایڈمن کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

محکمہ صحب پنجاب کے اعلامیے کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان انتظامی غفلت اور نا اہلی کے مرتکب قرار پائے گئے، ایم ایس کے معطل ہونے کے بعد اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر طیب کو ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں