یکساں نصاب تعلیم میں ناظرہ قرآن لازمی قرار دیے جانے کے بعد اردوبازار اور مارکیٹ میں ناظرہ قرآن اورقرآنی پارے نایاب ہوگئے۔
درس گاہوں میں ناظرہ قرآن کی لازمی تعلیم کا سلسلہ شروع ہوگیا اور عدالتی حکم کے بعدججز نے اسکولوں کےدورے بھی شروع کردیے۔
لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد غیاث کا کہنا ہے کہ ناظرہ قرآن پڑھانےاورٹیچرز کی قابلیت کاجائزہ لیاجارہاہے۔
دوسری جانب سرکاری اورنجی اسکولوں کی انتظامیہ اور طلبہ کے والدین نے پارے خریدنے کے لیے دکانوں کارخ کرلیا،کسی دکاندار کے پاس پارے ہیں تو کسی کے پاس نہیں،خریداروں کا کہنا ہے کہ 30 روپے والا پارہ 70 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب زیادہ اور سپلائی کم ہونے پر پاروں کا ہدیہ بڑھ گیا ہے۔