لاہور میں مردہ جانوروں اور مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے کی ایک اور کوشش ناکام

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں مردہ جانوروں اور مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کےمطابق اتھارٹی نے دوران کارروائی خفیہ طور پر لاہور لے جائے جانے والے مردہ جانور اور 3 ہزار 50 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرلیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مردہ جانوروں کو ذبح کرکے گاڑی میں چھپا کر لاہور لانے کی کوشش کی جا رہی تھی جو کارروائی میں ناکام بنادی گئی۔

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق 3050 کلو مردہ مرغیوں کو زندہ مرغیوں میں چھپا کر لایا جارہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں