لاہور میں دھند چھٹ گئی، علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں بحال

لاہور میں دھند چھٹنے کے بعد علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں بحال کردی گئیں۔

لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا تھا اور ائیرپورٹ کو گزشتہ رات 12 بجے ایک بار پھر بند کردیا گیا تھا۔

دوسرے روز کی دھند کی وجہ سے لاہور سے 20 پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا تھا اور دھند کی وجہ سے 6 پروازوں کو اسلام آباد اور کراچی اتارا گیا تھا۔

شہر میں اب دھند چھٹنے کے بعد پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے اور ایک گھنٹے سے چکر کاٹنے والی برٹش ائیرویز کی لندن سے پرواز 10:37 بجے لینڈ کرگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9748 بھی لاہور میں لینڈ کرگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں