لاہور سے راولپنڈی اور پشاور جانے اور آنے والی متعدد ٹرینیں معطل

لاہور سے راولپنڈی اور پشاور جانے اور آنے والی والی متعدد ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر ریلوے انتظامیہ نے کئی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس اور راول ایکسپریس معطل کردی جبکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کوپشاور اور لاہور کے درمیان معطل کردیا گیا ہے۔

پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل کوپشاور اور لاہور کے درمیان معطل کردیا گیا جبکہ گرین لائن کوراولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کیا ہے۔

اس کے علاوہ تیزگام ایکسپریس کو راولپنڈی اور لاہور کے درمیان معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں