لاہور: جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹس بنانے والی 10 لیبارٹریاں سیل

ایف آئی اے نے لاہور میں جعلی کرونا ٹیسٹ رپورٹس بنانے والی 10 لیبارٹریاں اور ڈائیگنوسٹک سینٹر سیل کردیں۔

پیسہ کھلاو جیسی چاہو رپورٹ بنواو اور پھر جہاں چاہو ٹریول کرو یہ سب کاروبار لاہور میں ہورہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق رقم لے کر کسی بھی شخص کا رزلٹ منفی کردیا جاتا تھا۔ مذکورہ لیبارٹریوں کے کسٹمرز اور ٹریول ایجنٹس پنجاب کے مختلف شہروں میں پھیلے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان ایک سے7 ہزار روپے ميں جعلی ٹیسٹ رپورٹ بنا رہے تھے اور رقم لے کر ٹیسٹ رپورٹ مثبت سے منفی کرتے تھے۔ ملزمان کی جانب سے پنجاب بھر میں ہزاروں جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق نجی ليبارٹريز اور ڈائيگنوسٹک سنٹر سيل کرکے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے ٹريول ايجنٹس بھی کورونا رپورٹس بنواتے تھے اور پنجاب بھر سے تقريبا300 ٹريول ايجنٹ ملزمان سے رابطےميں رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں