ملک کے دوسرے بڑے شہر صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے سے اسموگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
لاہور میں اسموگ کا خدشہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 104 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂماحولیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ پنجاب میں سب سے زیادہ آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ ماحولیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 107 اور گوجرانوالہ میں 82 ریکارڈ کیا گیا۔