فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، اس کا کام عوام کو صرف دھوکہ دینا ہے۔
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1459749873578909698?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459749873578909698%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F11%2F549988%2F
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ دو سال قبل آج ہی کے روز 13 نومبر 2019 کو حکومت کے خلاف اپنا دھرنا ناکامی کے بعد ختم کیا تھا۔