اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا۔
وزارت خزانہ نے تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی کردی جب کہ ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 سےکم کرکے12.24 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.12 فیصد سےکم کرکے 10.40 فیصدکیا گیا ہے۔
The Rates of National Savings Schemes have been revised w.e.f 04-02-2022.
For further details,please visit https://t.co/vYRLAwhBS3— National Savings (@savingsgovpk) February 4, 2022
اس کے علاوہ ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.80 فیصد سےکم کرکے 10.32 فیصد اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے۔