قلات میں درجہ حرافت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

بلوچستان کے علاقے قلات میں سردی نے پڑاو ڈال دیا ہے اور درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی قلات بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، منوکنڈی اور سبی میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوادر میں 12 اور جیونی میں 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج موسم سرد رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں