اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون سازی عمران خان کی ذات کے لیے نہیں، پاکستانی عوام کے لیے ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے یہ بات نیب ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نیب ترامیم پاکستان کے لیے ہیں، میری اپنی ذات کے لیے نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ہماری اکثریت تھی اوراپوزیشن کے ایک ممبر کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی تاریخ ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو کر کمیٹی چلاتے ہیں۔