قائداعظم کی ایمانداری اور بڑے مقصد انہیں عظیم لیڈر بنایا: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جناح کی ایمانداری، محنت، استقامت اور بڑے مقصد کیلئے لگن نے انہیں عظیم لیڈر بنایا۔

یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے، پسماندہ شہریوں کی مدد کیلئے کوشاں ہے، چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں